پشاور زلمی اور پی ٹی وی کے درمیان میڈیا پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پاگیا

منگل 23 جنوری 2018 23:29

پشاور زلمی اور پی ٹی وی کے درمیان میڈیا پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پاگیا
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2018ء) پاکستان سپر لیگ کی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اورپاکستان ٹیلی ویڑن نیٹ ورک کے درمیان میڈیا پارٹنرشپ کا معاہدہ طے پاگیا ،پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی اور سیکرٹری وزرات اطلاعات احمد نواز سکھیرا نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے مطابق پی ٹی وی نیٹ ورک میں شامل پی ٹی وی سپورٹس , پی ٹی وی نیوز، پی ٹی وی ورلڈ، پی ٹی وی ہوم پر پشاور زلمی کرکٹ میچز , پروگرامز نشر کیے جائیں گے ۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے کہا پاکستان ٹیلی ویثرن کا پاکستان میں کھیل, ثقافت اور آگاہی میں اہم کردار رہا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ پشاور زلمی پاکستان کے سب سے بڑے اور اہم ٹیلی ویثرن نیٹ ورک کے ساتھ منسلک ہورہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں