گلین میکسویل نے سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعہ پر وضاحت کر دی

پیر 9 جولائی 2018 19:40

گلین میکسویل نے سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعہ پر وضاحت کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) گلین میکسویل نے سرفراز احمد سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعہ پر وضاحت کر دی ہے۔گلین میکسویل نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہوٹل میں سرفراز سے مصافحہ کرنے کیلیے انتظار کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف فتح کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملائے، پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے گلین میکسویل کی جانب ہاتھ بڑھایا تاہم وہ آگے بڑھ گئے۔

سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی موضوع بحث بنی رہی اور پاکستانی شائقین نے رویہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے خلاف قرار دیاتاہم اب میکسویل نے معاملے کی وضاحت کر دی ہے، آل رائونڈر نے ٹوئٹر پر نا صرف پاکستان ٹیم کو مبارکباد دی بلکہ اس معاملے کی بھی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ جان بوجھ کر ہاتھ ملانے کی بات درست نہیں، میں سرفراز احمد کو دیکھ ہی نہیں سکا تھا، اب میں ہوٹل میں انتظار کر رہا ہوں تاکہ سرفراز احمد سے ہاتھ ملائوں اور ان کی ٹیم کو بھی کامیابی پر مبارکباد دوں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں