پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس،چیئرمین نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کا اظہار
پی سی بی جنرل باڈی نے نجم سیٹھی کے بارے میں متفقہ قرار منظور کی اور ان کی قائدانہ صلاحیتوں پر بھر اعتماد کا اظہار کیا
منگل 17 جولائی 2018 21:28
(جاری ہے)
اس موقع پر نجم سیٹھی نے تمام ریجن اور ایسوسی ایشنز کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔واضح رہے کہ نجم سیٹھی تین سال کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بنے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس سے قبل نجم سیٹھی کے مشیر شکیل شیخ نے ایک قرارداد پر تمام اراکین سے دستخط کرائے جس کے بعد نجم سیٹھی پر مکمل اعتماد کااظہار کیا گیا۔اجلاس میں گوادر کرکٹ ایسوسی ایشن کو پی سی بی کا ایسوسی ایٹ ممبر مقرر کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اضلاع کے نمائندوں نے اجلاس میں شکایات کے انبار لگادیے۔نجم سیٹھی نے وعدہ کیا کہ آئندہ سال سالانہ میٹنگ سے دو دن پہلے تمام اراکین کو لاہور بلواوں گا اور ان کے الگ الگ مسائل سنوں گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں دور افتادہ علاقوں میں کرکٹ کے فروغ کے لئے پانچ کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریجنل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے اخراجات میں 10کروڑ روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔پی سی بی کے مطابق 18-2017 کے مالی سال میں اس کام کے لئے 30 کروڑ روپے رکھے تھے۔اس موقع پر نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ملک کے سیاسی حالات تبدیل ہورہے ہیں، اللہ کرے ملک میں استحکام آئے، یہ کاررواں چلتا رہے اور ہمارے اہداف پورے ہوتے رہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نیک نیتی سے کام کیا ہے اور ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی بڑا کامیاب قدم تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا اور اسی ٹیم کا لاہور آکر میچ کھیلنا ہماری بڑی کامیابی ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ راولپنڈی اسٹیڈیم کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا، ہماری نیت صاف تھی اور درست فیصلوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بھی مسلسل بہتر کارکردگی دکھارہی ہے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
امیر العظیم کی مالدیپ کے صدر محمد معیزو کو انکی جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد ..
ایران کے غزہ فلسطین پر جرات مندانہ مؤقف اور اقدام کی تحسین ،ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم ..
شہبازطالب کووفاقی وزیراطلاعات کا سٹاف آفیسرمقررکردیا گیا
پنجاب اسمبلی کا اجلاس تاخیر سے شروع ہونے کے خلاف قرارداد جمع
دانیال گیلانی تبدیل ،احمد عزیزتارڑ سیکرٹری اطلاعات پنجاب تعینات
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتابوں اور کاپی رائٹس کا عالمی دن منایا گیا
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا ..
پاکستان اور افغانستان کے درمیان باہمی تجارت کے فروغ کی بڑی گنجائش موجود ہے،ذکی اعجاز
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشترشہر وں میں موسم خشک اور گرم رہے گا،محکمہ موسمیات
پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ کی رجسٹریشن
لیسکو اور ایف آئی اے کے درمیان معاملات طے پا گئے
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
وزیراعظم شہباز شریف کا 28 اپریل کو دورہ سعودی عرب متوقع
-
بیرسٹر گوہر کا بشریٰ بی بی کی دورانِ قید بگڑتی صحت پر تشویش کا اظہار
-
سپیکر قومی اسمبلی سے سعودی عرب کے سفیر کی ملاقات، پاک سعودی تعلقات کومزید وسعت دینے کے عزم کا اظہار
-
عوام نے نفرت اور تقسیم کا بیانیہ مسترد کر دیاہے ،خارجہ پالیسی کے خلاف باتیں کرنے والے ماضی کا قصہ بن چکے ہیں،وزیراطلاعات
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) کے وفد کی ملاقات
-
قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے،ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کا جی سی یو میں خطاب
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
مارچ کے مہینے میں ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی
-
یونیسیف کے نمائندے کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی شعبے میں یونیسیف کی خدمات کا اعتراف
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں