ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا گردے کا آپریشن کامیاب، پرستاروں سے دعاوں کی اپیل

جمعرات 2 اگست 2018 22:50

ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا گردے کا آپریشن کامیاب، پرستاروں سے دعاوں کی اپیل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2018ء) کامران اکمل اور عمر اکمل کے چھوٹے بھائی ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کے سلسلہ میں کیا گیا آپریشن کامیاب ہوگیا ،عدنان اکمل پاکستان کی جانب سے 21 ٹیسٹ میچز میں 3 نصف سنچریز کی مدد سے 591 رنز بنا چکے ہیں، انہوں نے 5 ون ڈے انٹرنیشنل کھیل کر 62رنز بنائے ہوئے ہیں کامیاب آپریشن کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

عدنان اکمل نے ٹوئٹر پر ہسپتال میں بیڈ پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میرے لیے دعاکریں کیونکہ مجھے آپ کی دعائوں کی ضرورت ہے۔ میرا یقین ہے کہ آپ اپنے گھر والوں اور دنیا کو جو بہترین تحفہ دے سکتے ہیں وہ آپ کا صحتمند ہونا ہے۔ عدنان اکمل کے کامیاب آپریشن پر انہیں پرستاروں کی طرف سے مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں