عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کا آپریشن کامیاب

جمعرات 2 اگست 2018 23:35

عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کا آپریشن کامیاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا گردے کی پتھری نکالنے کیلئے کیا گیا آپریشن کامیاب رہاہے ، ڈاکٹرز نے انہیں ایک ہفتہ آرام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

عدنان اکمل نے ٹوئٹر پر ہسپتال میں بیڈ پر لیٹے ہوئے اپنی تصویر شیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ میرے لئے دعاکریں کیونکہ مجھے آپ کی دعائوں کی ضرورت ہے۔ میرا یقین ہے کہ آپ اپنے گھر والوں اور دنیا کو جو بہترین تحفہ دے سکتے ہیں وہ آپ کا صحتمند ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں