پی سی بی نے کیریبین پریمئرلیگ میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا

جمعرات 2 اگست 2018 23:35

پی سی بی نے کیریبین پریمئرلیگ میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے کیریبین پریمئر لیگ میں شرکت کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کے حامل پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیا۔کیریبین پریمیئر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا آغاز 8اگست سے ہو گا اور اس میں 10 پاکستانی کرکٹرز شرکت کریں گے۔8 اگست سے 16ستمبر تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں 6ٹیمیں شرکت کریں گی جن میں سے 5 میں پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں جبکہ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس وہ واحد ٹیم ہے جس میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل ہیں۔

پاکستان کے تین بہترین فاسٹ باؤلر جنید خان، وہاب ریاض اور محمد عرفان بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کریں گے جبکہ شعیب ملک اور سہیل تنویر گیانا ایمازون واریئرز کیلئے ایکشن میں دکھائی دینگے۔

(جاری ہے)

پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کیلئے کھیلنے والے عماد وسیم اور شاہد آفریدی جمیکا تلاوا کی نمائندگی کرینگے جبکہ شاداب خان ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی جانب سے میدان میں اتریں گے اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے کھیلنے والے رومان رئیس، حسین طلعت اور محمد سمیع سینٹ لوشیا اسٹارز کی جانب سے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائینگے ایونٹ کے گزشتہ سیزن میں سہیل تنویز 12 میچوں میں 17وکٹیں لے کر سب سے کامیاب باؤلر ثابت ہوئے تھے اور وہ لیگ میں سب سے مہنگے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں