یقین ہے کہ عمران خان کرکٹ کی طرح حکومت کے امور بھی احسن طریقہ کار سے چلانے میں کامیاب رہیں گے ،صادق محمد

پیر 6 اگست 2018 14:50

لاہور۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2018ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر صادق محمد نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان مضبوط ارادہ کے مالک کھلاڑی ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ قومی کرکٹ کی طرح حکومت کے امور احسن طریقے سے چلانے میں بھی کامیاب رہیں گے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان جس بات کا تہیہ کرلیتے ہیں اسے پورا کرکے رہتے ہیں اور انشاء اللہ وہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ ملک کی ترقی کے لئے بھی اہم کردار ادا کریں گے ۔

ان کی وزارت عظمی کے دور میں پاکستان دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کرے گا۔اپوزیشن جماعتوں کو انہیں حکومت کرنے کا موقع دینا چاہئے ۔عوام کے بنیادی مسائل حل ہوں گے اور حکومتی فیصلے صرف اور صرف میرٹ پر ہوں گے ۔صادق محمد نے کہاکہ عمران کے اقتدار میں آنے سے پاکستان کرکٹ میں بھی بہتری آئے گی ۔وہ خود دنیائے کرکٹ کے عظیم کھلاڑی رہے ہیں اور انہیں کرکٹ کے امور کے بارے میں مکمل ا ٓگاہی حاصل ہے ۔میری نیک خواہشات ان کے ساتھ ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں