انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر دلاور حسین وطن واپس پہنچ گئے

منگل 7 اگست 2018 17:27

انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر دلاور حسین وطن واپس پہنچ گئے
لاہور۔7 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) انٹرنیشنل ہاکی ایمپائر دلاور حسین یوگنڈا اور زیمبیا کے دورے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئے، یوگنڈا ہاکی فیڈیشن کی درخواست پر جانے والے دلاور حسین نے انٹرنیشنل امپائرنگ کورس کنڈکٹ کیا، جس میں چالیس سے زیادہ مرد اور خواتین ہاکی ایمپائرز اور کھلاڑیوں نے شرکت کی، چھبیس انٹرنیشنل میچز سپروائز کرنے والے واپڈا ویمن ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نومبر میں افریقہ پریذیڈنٹ کپ ہورہا ہے جس میں انہوں نے مدعو کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نام ایک خط بھی دیا ہے جس میں ہاکی سامان کی مدد کرنے کی درخواست کی ہے،دلاور حسین نے اس دورے کیلئے سیکرٹری ہاکی فیڈریشن شہباز احمد سینئر اور واپڈا ہاکی ٹیم کے مینجر صغیر احمد کی کوششوں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں