ورلڈکپ 2019 کیلئے ابتدائی اسکواڈ تیار کر لیا گیا، اکمل برادران اور احمد شہزاد کی چھٹی

ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اسکواڈ تیار کیا گیا ہے جس میں سے 16 کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کیلئے منتخب کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی منگل 7 اگست 2018 19:43

ورلڈکپ 2019 کیلئے ابتدائی اسکواڈ تیار کر لیا گیا، اکمل برادران اور احمد شہزاد کی چھٹی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2018ء) ورلڈکپ 2019 کیلئے ابتدائی اسکواڈ تیار کر لیا گیا، اکمل برادران اور احمد شہزاد کی چھٹی، ابتدائی طور پر 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ایک اسکواڈ تیار کیا گیا ہے جس میں سے 16 کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں اگلے برس شیڈول ایک روزہ کرکٹ ورلڈکپ کے انعقاد میں اب چند ہی ماہ باقی رہ گئے ہیں۔

ایسے میں پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ کی تیاریوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ابتدائی اسکواڈ تیار کر لیا ہے۔ پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ورلڈکپ 2019 کیلئے تشکیل دیا گیا ابتدائی اسکواڈ 30 کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ بعدازاں اس اسکواڈ میں سے 16 کھلاڑیوں کو ورلڈکپ کیلئے منتخب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اکمل برادران اور احمد شہزاد ورلڈکپ 2019 کیلئے ابتدائی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ جبکہ سینٹرل کانٹریکٹ میں اس وقت جتنے بھی کھلاڑی موجود ہیں، ان سب کو ورلڈکپ 2019 کیلئے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ 2019 کیلئے ابتدائی اسکواڈ میں شامل کھلاڑی میں اظہرعلی، شعیب ملک، سرفراز احمد، یاسر شاہ، بابراعظم، محمد عامر، محمد حفیظ، فہیم اشرف، اسد شفیق، حسن علی، فخر زمان، شاداب خان، محمد عباس، وہاب ریاض، جنید خان، حارث سہیل، امام الحق، محمد نواز، عثمان خان شنواری، شان مسعود، عماد وسیم، ڈی کیٹگری میں رومان رئیس، آصف علی، راحت علی، عثمان صلاح الدین، حسین طلعت، بلال آصف، سعد علی، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، صاحبزادہ فرحان، عمید آصف اور میر حمزہ شامل ہیں۔

ورلڈکپ 2019 کیلئے ترتیب دیے گئے ابتدائی اسکواڈ میں سے ہی ورلڈکپ سے قبل کھیلی جانے والی تمام سیریز کیلئے ٹیم منتخب کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں