قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ

سیف سٹیز پراجیکٹ نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں کلیدی کردار اداکیا‘سلمان بٹ

جمعہ 10 اگست 2018 18:14

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سلمان بٹ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ
لاہور۔10 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2018ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز اوپنر سلمان بٹ نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈ کوارٹرکا دورہ کیا‘ سابق کپتان کو پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کروایا گیا اور کارکردگی بارے بریفنگ دی گئی۔ سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس انٹیگریٹڈ کمانڈ کنٹرول اینڈ کمیونیکشن سنٹر کو دیکھ کرخوشگوار حیرت ہوئی ہے‘ انہوںنے کہا کہ اس بات پر فخر ہے کہ سکیورٹی کیلئے پاکستان میں ایسی جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جارہا ہے‘ سلمان بٹ نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بحالی میں سیف سٹیز پراجیکٹ نے کلیدی کردار اداکیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور سیف سٹی پراجیکٹ کی طرز پر پورے پاکستان میں ایسے منصوبے لگائے جانے چاہئیں تاکہ عوام الناس کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سابق ٹیسٹ کرکٹرنے سیف سٹی راستہ ایف ایم 88.6 پر لائیو پروگرام میں شرکت کی جہاں انہوں نے سامعین کے سوالات کے جوابات بھی دیئے‘ ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ کرکٹ کی تاریخ میں جب بھی بہترین آل راؤنڈر کی فہرست مرتب ہو گی، سابق کپتان عمران خان سرفہرست ہوں گے، سلمان بٹ نے انٹرویو میں اپنے کرکٹ کیریئر کے یادگار لمحات بھی سامعین کے ساتھ شیئر کئے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں