پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے فائنلز (کل )کھیلے جائیں گے

جمعہ 10 اگست 2018 18:46

پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے فائنلز (کل )کھیلے جائیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی تیسری پنجاب نیشنل جونیئر سکواش چیمپئن شپ 2018ء کے فائنلز کل بروز( ہفتہ)کو کھیلے جائیں گے۔ انڈر 17 کا فائنل عزیر شوکت اور اسد اللہ کے درمیان دوپہر دو بجے جبکہ انڈر19 کا فائنل دوپہر تین بجے عزیر رشید اور ذیشان مہتاب کے درمیان کھیلاجائے گا۔

فائنل کے مہمان خصوصی پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرندیم مختار اور سیکرٹری شیراز سلیم ہوںگے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں گزشتہ روز کھیلے گئے انڈر 17 کے پہلے سیمی فائنل میں کے پی کے عزیرشوکت نے پنجاب کے محمد حسن رضا کو 11/8, 11/5, 13/11 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پی اے ایف کے اسد اللہ نے کے پی کے خوشحال ریاض خان کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6/11, 11/2, 11/8, 11/4 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ انڈر 19کے پہلے سیمی فائنل میں کے پی کے ذیشان مہتاب نے اپنے ہی شہر کے ذیشان گل کو 11/6, 13/11, 11/7 سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے عزیر رشید نے کے پی کے عباس زیب کو11/4, 11/7, 8/11, 11/8 سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں