18 ویںایشین گیمز انڈونیشیاء کے دو شہروں جکارتہ اور پلمبنگ میں 18 اگست تا 2 ستمبر تک کھیلے جائیں گے ،

شرکت کے لئے قومی ٹیموں کی انڈو نیشیا روانگی کا سلسلہ جاری

پیر 13 اگست 2018 14:13

لاہور۔13 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2018ء) 18 ویںایشین گیمز انڈونیشیاء کے دو شہروں جکارتہ اور پلمبنگ میں 18 اگست تا 2 ستمبر تک کھیلے جائیں گے جن میں شرکت کے لئے قومی ٹیموں کی انڈو نیشیا روانگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ ان گیمزمیں 45 مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے جن میں پاکستان 35 کھیلوں میں حصّہ لے گا ۔

(جاری ہے)

قومی دستہ 256 کھلاڑیوں پرمشتمل ہے جن میں 216 مرد اور 40 خواتین پلیئرزشامل ہیں ،مردوں میں پاکستانی کھلاڑی 35 ایونٹس میں ایکشن میں نظرآئیں گے جن میں ایتھلیٹکس،آرچری،ہاکی،فٹ بال،باکسنگ،بیڈمنٹن،کراٹے ،سوئمنگ،اسکوائش،ٹیبل ٹینس،تائیکوانڈو،ٹینس،والی بال،ہینڈ بال،بیس بال،گالف،جوڈو،جوجسٹو،کبڈی،رگبی،سیلنگ،ویٹلفٹنگ،ریسلنگ،فینسنگ،جمناسٹک،قراش،پنچک سیلاٹ(Pencek) ووشو، برج، روئنگ، شوٹنگ، سیپک ٹاکرا ،اسپورٹس کلائمنگ،سافٹ ٹینس اورپیراگلائڈنگ شامل ہیں جبکہ قومی خواتین پلیئرز 15 مقابلوں میں حصّہ لیں گی جن میں آرچری، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن،باکسنگ،کراٹے،روئنگ،شوٹنگ،اسکوائش،سوئمنگ،ٹیبل ٹینس،تائیکوانڈو،ٹینس،ووشو،برج اورسافٹ ٹینس شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں