ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی

منگل 14 اگست 2018 22:32

ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2018ء) ڈیرن بیری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے سے معذرت کر لی۔آسٹریلیا کی جانب سے 153 فرسٹ کلاس میچز کھیلنے والے ڈیرن بیری سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیم کے نئے فیلڈنگ کوچ کے لیے بات چیت جاری تھی تاہم اب انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اسٹیو رکسن کے سبکدوش ہونے کے بعد خالی ہونے والی فیلڈنگ کوچ کی پوسٹ کیلیے ڈیرن بیری سے کامیاب مذاکرات کے بعد انہوں نے دورہ زمبابوے سے قبل ٹیم کو جوائن کرنا تھا تاہم پی سی بی کی جانب سے بار بار تاخیر کے باعث انہوں نے یہ ذمہ داری سنبھالنے سے معذرت کر لی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور مکی آرتھر کی جانب سے موقع دیئے جانے پر شکر گزار ہوں، اسلام آباد یونائیٹڈ کے ساتھ کام جاری رکھوں گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں