ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15سے 28 ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا ،بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 19ستمبر کو ٹکرائیں گی ،کیمپ 28 اگست کو لگایا جائیگا

بدھ 15 اگست 2018 15:32

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15سے 28ستمبر تک یو اے ای میں ہوگا ۔پاکستانی ٹیم کا پہلا میچ 16ستمبر کو کوالیفائر ٹیم سے ہوگا ۔بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں 19ستمبر کو ٹکرائیں گی ۔سپر فور مرحلہ 21 ستمبر سے شروع ہوگا اور فائنل 28 ستمبر کو دوبئی میں ہوگا ، ایشیا کپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا مختصر دورانیہ کا تربیتی کیمپ 28 اگست کو لگایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

کیمپ میں کھلاڑیوں کو چار سے پانچ دن سخت اور مشکل ٹریننگ کرائی جائے گی دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں کھلاڑیوں کو سخت آزمائش سے گزار کر ان کا فٹنس ٹیسٹ بھی لیا جائے گا۔ماضی میں تر بیتی کیمپ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں لگایا جاتا تھا جہاں پاکستان آرمی کے انسٹرکٹر کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام کرتے تھے لیکن اب پہاڑی مقام پر کیمپ لگا کر کھلاڑیوں کو پہاڑی علاقوں میں سخت راستوں پر چڑھنے اور اترنے کی مشقیں کرائی جائیں گی۔ پاکستان ٹیم نے ایشیا کپ کے بعد آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کھیلنا ہے جس کے بعد ورلڈ کپ قریب آجائے گا۔ ٹیم میں وہی کھلاڑی اپنی جگہ برقرار رکھ سکیں گے جو کہ مکمل فٹ ہوں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں