میں پاکستان بطور سیاسی راہنما نہیں بلکہ عمران خان کا دوست بن کر آیا ہوں، نوجوت سنگھ سدھو

کوئی بھی سپورٹس میں ہو یا گلوکار یہ فاصلے مٹاتے ہیں اور تعلق کو جوڑتے ہیں کچھ کام سرکاروں کے ہوتے ہیں، میں ان میں دخل اندازی کرنے نہیں آیا،میڈیا سے گفتگو

جمعہ 17 اگست 2018 23:51

میں پاکستان بطور سیاسی راہنما نہیں بلکہ عمران خان کا دوست بن کر آیا ہوں، نوجوت سنگھ سدھو
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2018ء) بھارتی پنجاب کے وزیر بلدیات اور سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا ہے کہ میں پاکستان بطور یاسی راہنما نہیں بلکہ عمران خان کا دوست بن کر آیا ہوں۔ کوئی بھی سپورٹس میں ہو یا گلوکار یہ فاصلے مٹاتے ہیں اور تعلق کو جوڑتے ہیں۔ کچھ کام سرکاروں کے ہوتے ہیں، میں ان میں دخل اندازی کرنے نہیں آیا۔

گزشتہ روز براستہ واہگہ بارڈر پاکستان پہچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے وہئے نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ وہ پاکستان میں پیار اور محبت کا پیغام لیکر آئے ہیں۔ عمران خان ان کی پرانے دوست ہیں۔ ہم دونوں اکٹھے کھیلتے رہے ہیں اور کمنٹری کرتے رہے ہیں۔ میں نے عمران خان کو کھیل کے میدان میں بڑے قریب سے دیکھا ہے۔ عمران خان کمزوری کو طاقت میں کس طرح تبدیل کرتے ہیں یہی آج پاکستان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واجپائی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان دوستی بس چلائی اور آج میں بھی ایک آس لیکر آیا ہوں اور وقت بتائے گا کہ عمران خان اگلے چھ ماہ میں پاکستان کے عوام کی امیدوں پر پورا اترتے ہیں۔ عمران خان ایک سونے کی مالا ہے۔ 204 میں میں اسی واہگہ کے ذریعے کمنٹری کرنے کیلئے پاکستان آیا تھا۔

واپس گیا تو وزیر بن گیا۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے لئے تحفے میں شال لیکر آئے ہیں۔ ان کے س پر جو پنک پگڑی ہے وہ محبت کی نشانی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کل اپنے ایک دوست کی بطور وزیر اعظم حلف برادری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس موقعہ پر انہوں نے عمران خان کے اعزاز میں لکھی گئی پنجابی نظم پڑھ کر سنائی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں