پی ایچ ایف نے نوید عالم کی میڈیا میں پی ایچ ایف پالیسی مخالف بیانات سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی

کمیٹی متنازعہ بیان سے متعلق شواہد اور حقائق کی تحقیقات کرکے رپورٹ 10 دن تک جمع کرائے گی

بدھ 19 ستمبر 2018 20:33

پی ایچ ایف نے نوید عالم کی میڈیا میں پی ایچ ایف پالیسی مخالف بیانات سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک اینڈ ڈویلپمنٹ نوید عالم کی میڈیا میں پی ایچ ایف پالیسی مخالف بیانات سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کردی۔پی ایچ ایف نے خیبر پختوانخواہ کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور سینئر کانگریس ممبر پی ایچ ایف سید ظاہر شاہ کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی قائم کی ہے ۔

(جاری ہے)

انکوائری کمیٹی میں چیئرمین سید ظاہر شاہ کے علاوہ سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل (ر)آصف ناز کھوکھر، ایم ڈی کوآرڈینیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف میجر (ر)جاوید ارشد خان اور آفس سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن راجہ غضنفر علی شامل ہیں۔صدر پی ایچ ایف برگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر بننے والی انکوائری کمیٹی اولمپین نوید عالم کے 3 ستمبر کو میڈیا میں دیئے گئے متنازعہ بیان سے متعلق شواہد اور حقائق کی تحقیقات کرکے اپنی انکوائری رپورٹ 10 دن تک پاکستان ہاکی فیڈریشن میں جمع کرائے گی۔نوید عالم کو 25 ستمبر کو کمیٹی کے روبرو پیش ہونے کے احکامات بھی جاری کر دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں