ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا

مسقط عمان میں ایشیائی ممالک کی چیمپئًنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہو گا ،ْ قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کوریا سے کھیلے گی،بیس اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور سے کراچی منتقل کردیا گیا ہے ،ْنئے پروگرام کے تحت دو دن تاخیر کے ساتھ کراچی میں 24 ستمبر کو کھلاڑیوں کو پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

غیر ملکی کوچ رولنٹ اولٹمنز اور آسٹریلوی ٹرینر کے بھی جلد کیمپ جوائن کرنے کی اطلاعات ہیں۔ذرائع کے مطابق اولٹمنز کی اہلیہ ان کے پاکستان آنے کی مخالفت کررہی ہیں تاہم ڈچ کوچ کو قومی ٹیم کے ساتھ کام جاری رکھنے پر قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور پی ایچ ایف حکام کویقین ہے کہ رولنٹ پاکستانی ٹیم کے ساتھ معاہدہے کی مکمل پاسداری کریں گے، ان کا معاہدہ ورلڈ کپ تک کا ہے، ایشین گیمز میں چوتھی پوزیشن کے باوجود موجودہ صورت حال میں ہاکی فیڈریشن کوچ کی تبدیلی کی نہیں سوچ رہی اور حکام اولٹمنز کے خدشات کو دور کرنے پر تیار ہیں۔

(جاری ہے)

مسقط عمان میں ایشیائی ممالک کی چیمپئًنز ٹرافی کا آغاز 18 اکتوبر سے ہورہا ہے جس کی تیاریوں کے لیے ہاکی فیڈریشن حکام اور ٹیم انتظامیہ میں مشاورت کے بعد معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان، بھارت،عمان، جاپان، ملائشیا اور جنوبی کوریا شریک ہیں۔ قومی ٹیم 19 اکتوبر کو کوریا سے کھیلے گی،بیس اکتوبر کو پاک بھارت ٹاکرا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں