وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف

ہفتہ 22 ستمبر 2018 18:37

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف جیت پر قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد افغانستان کے خلاف کامیابی پر قومی کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند ہواہے - کھلاڑیوں نے جس ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے اس کو برقرار رکھنا ہو گا- انہوں نے کہا کہ افغانستان کے خلاف فتح کھلاڑیوں کی محنت کا ثمر ہے اور ایشیا کپ میں فتح کیلئے کھلاڑیوں کو ایسی ہی محنت سے کھیلنا ہو گا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں