بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں، پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے میں پاکستانی شائقین کا جوش و خروش بڑھ گیا

ہفتہ 22 ستمبر 2018 22:47

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں، پاک بھارت کرکٹ ٹاکرے میں پاکستانی شائقین کا جوش و خروش بڑھ گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبھکیوں کے بعد روائتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کل (اتوار ) ہونے والا کرکٹ میچ کے لئے پاکستانی شائقین کرکٹ کا جوش و خروش مزید بڑھ گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کرکٹ شائقین نے ایشاء کپ سپر فور مرحلے میں آج ہونے والے میچ میں قومی ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کے لئے تیاریاں کر لیں ۔ دوسری جانب سوشل میڈیا پر بھی پاکستانیوں کی جانب سے بھارتیوں کو پرجوش انداز میں چیلنج کیا جا رہا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں