پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز کو کوچنگ سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:42

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز کو کوچنگ سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی
لاہور۔22 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز کو کوچنگ سے ہٹائے جانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

ترجمان پی ایچ ایف کا کہنا ہے کہ اولٹمنز کے کچھ فیملی مسائل ہیں،قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ رولینٹ اولٹمنز فیڈریشن کے ساتھ رابطے میں ہیں،ہیڈ کوچ فیملی مسائل کی وجہ سے ہالینڈ میں ہیںرولینٹ اولٹمنز نے کوچنگ جاری رکھنے کے حوالے سے دو روز کا وقت مانگا ہے،دو روز میں اولٹمنز اپنی دستیابی کے حوالے سے آگاہ کریں گے،قومی کھیل کے حوالے سے من گھڑت خبروں سے گریز کیا جائے ہیڈ کوچ کے حوالے سے دو روزہ میں میڈیا کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں