انڈر۔ 19ایشیا کرکٹ کپ کیلئے قومی انڈر۔19ٹیم کی تیاریاں جاری ، ایشیا کرکٹ کپ 28 ستمبر سے سات اکتو بر تک بنگلہ دیش میں کھیلاجائے گا

پیر 24 ستمبر 2018 14:37

انڈر۔ 19ایشیا کرکٹ کپ کیلئے قومی انڈر۔19ٹیم کی تیاریاں جاری ، ایشیا کرکٹ کپ 28 ستمبر سے سات اکتو بر تک بنگلہ دیش میں کھیلاجائے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) انڈر۔19ایشیا کرکٹ کپ کیلئے قومی انڈر۔19ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں ۔ ٹیم کے تمام کھلاڑی جیت کیلئے پرعزم ہیں انڈر۔19 ایشیا کرکٹ کپ 28 ستمبر سے 7 اکتوبر تک بنگلہ دیش میں کھیلاجائے گا۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی انڈر۔19 کرکٹ ٹیم بھی حصہ لے گی ۔ اے سی سی یوتھ انڈر۔19 ایشیا کرکٹ کپ کیلئے پندرہ رکنی قومی انڈر۔

(جاری ہے)

19 کرکٹ ٹیم میں کپتان روحیل نذیر ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد محسن، صائم ایوب، جہاں زیب سلطان، اویز ظفر، وقار احمد، سعد خان، محمد آصف، فرخ عباس، محمد بلال جاوید، جنید خان، موسی خان، نسیم شاہ، محمد حسنین اور ارشد اقبال شامل ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ میں صادق محمد (منیجر)، ہیڈ کوچ اعظم خان، اسسٹنٹ کوچ محتشم رشید، ثاقب فقیر فیلڈنگ کوچ، محمد عثمان غنی فزیو تھراپسٹ، صبور احمد ٹرینر، عثمان ہاشمی اینالسٹ شامل ہیں جبکہ پانچ ریزرو کھلاڑیوں میں اظہار احمد، حیدر علی، بلال خان، مختیار احمد اور خیام خان شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں