نااہل کی جانے والی ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز کے معاملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے، ترجمان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن

پیر 24 ستمبر 2018 16:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے سکروٹنی کے ذریعے نااہل کی جانے والی 23 ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نمائندگان 27 ستمبر کو بازوئوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پی سی بی ہیڈ کوارٹر کے باہر احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

نااہل قرار دی جانے والی ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے کی گئی ناانصافی کے خلاف احتجاج ہو گا۔

انہوں نے کہاکہ پہلے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کی41 ضلعی ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز تھیں مگر اب ان کی تعداد سکروٹنی/ ویریفیکیشن کے دوران کم کر کے 18 کر دی گئی ہے اور 23 ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشنز کو نااہل کر دیا گیا۔ انہوں نے چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اپیل کی ہے کہ وہ تحقیقات کرکے میرٹ پر فیصلہ کریں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں