قومی کرکٹرز کا افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے کا مطالبہ

پی سی بی نے موجودہ کرکٹرز کو افغان پریمیئر لیگ کے لیے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا ،ْ ذرائع

منگل 25 ستمبر 2018 14:23

قومی کرکٹرز کا افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے این او سی جاری کرنے کا مطالبہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) قومی کرکٹرز نے افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کے لیے نو آبجیکشن سرٹیفکٹ ( این او سی) نہ ملنے پر کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا اور مطالبہ کیا ہے کہ لیگ کھیلنے کی اجازت دی جائے۔ذرائع کے مطابق 5 اکتوبر سے شروع ہونے والی افغان پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے کرکٹر کامران اکمل اور محمد عرفان نے پی سی بی سے رابطہ کیا اور مطالبہ کیا کہ این او سی جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں پر لیگ میں شرکت نہ کرنے سے متعلق فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

(جاری ہے)

کرکٹرز نے مطالبہ کیا کہ افغان پریمیئر لیگ کا حصہ بننے کیلئے انہیں این او سی جاری کیے جائیں اور این او سی کے حوالے سے بورڈ کو پالیسی واضح کرنی چاہیے۔کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ این او سی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے نقصان کھلاڑیوں کا ہوتا ہے۔یاد رہے کہ پی سی بی نے افغان پریمیئر لیگ میں ان ایکشن کھلاڑیوں کو شرکت سے روک دیا تھا اور کہا تھا کہ صرف ریٹائرڈ کھلاڑی ہی لیگ کا حصہ بن سکتے ہیں۔پی سی بی کے فیصلے سے وہاب ریاض، سہیل تنویر، محمد عرفان، فہیم اشرف، محمد حفیظ، کامران اکمل اور افتخار احمد افغان پریمیئر لیگ سے آؤٹ ہوگئے اور ریٹائرڈ کرکٹرز میں سے صرف شاہد آفریدی کا لیگ سے معاہدہ ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں