پی سی بی کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ

منگل 25 ستمبر 2018 18:32

پی سی بی کا ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی 20اکتوبر کو آئی سی سی اجلاس میں دیگر ملکوں کے بورڈ حکام کو قائل کرنے کی کوشش کریں گے۔مارچ 2009ء میں سری لنکن ٹیم پر لاہور میں دہشت گردوں کے حملوں کے بعد ملکی میدان ویران رہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے، ورلڈالیون، ویسٹ انڈیز اور پی ایس ایل میچز کی میزبانی کی صورت میں ہونے والی پیش رفت کے بعد پی سی بی اب انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کا عمل مزید تیز کرنے کا خواہاں ہے۔کرک انفو کے مطابق چیئرمین احسان مانی کا کہنا ہے کہ 20 اکتوبر کو سنگا پور میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس میں تمام ملکوں کے کرکٹ بورڈ حکام سے بات کرتے ہوئے یہ جاننے کی کوشش کروں گا کہ وہ کیسے اور کب کا دورہ کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمیں مختلف ملکوں کی پاکستان کیلئے ٹریول ایڈوائزری کو دیکھنا ہوگا،اس سے اندازہ ہوگا کہ کون سا ملک آسکتا ہے اور کس کو زیادہ تحفظات ہوں گے،دوسرے ملکوں کے خدشات میں کمی کیلئے وزارت خارجہ اور اپنے سفارتحانوں سے بھی مدد لے سکتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں