ایشا کپ میں افغانستان نے بھارت سے فتح چھین لی

بھارت ،افغانستان کی جانب سے دئیے گئے 253 رنز کا ہدف نہ پا سکا،میچ برابر رہا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 26 ستمبر 2018 00:45

ایشا کپ میں افغانستان نے بھارت سے فتح چھین لی
دبئی(اردو پوائنٹ تازہن ترین اخبار-25ستمبر 2018ء) :ایشا کپ میں افغانستان نے بھارت سے فتح چھین لی۔ بھارت ،افغانستان کی جانب سے دئیے گئے 253 رنز کا ہدف نہ پا سکا،میچ برابر ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق ایشا کپ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے اور اپنے اختتا می مراحل میں داخل ہو چکا ہے ،اس حوالے سے آج سپر فور مرحلے میں بھارت کا مقابلہ افغانستان سے ہوا۔افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

اس موقع پر افغانستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 252 رنز کا ہدف دیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے جواب میں بھارت بلے بازی کرنے میدان میں اترا تو اس کے بلے بازوں کے قدم جم نہ پائے۔افغانی بلے بازوں نے بھارتی بلے بازوں کو ایک ایک کر کے پولیلین لوٹانا شروع کر دیا۔یہاںتک کے 9 وکٹیں چلی جانے کے بعد میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل ہو گیا۔آخری اوور میں 6 گیندوں پر 7 رنز درکار تھے کہ بھارتی بلے باز نے چوکا لگا کر ہدف کو قریب کر لیا اس کے بعد 2 سنگلز لی گئیں اور سکور برابر ہو گیا ۔

اس آخری لمحے میں بھی افغان ٹیم نے ہمت نہ ہاری۔بھارتی بلے باز نے فتح سمیٹنے کے لیے آگے بڑھ کر گیند پر ضرب لگائی تو گیند سیدھی کھلاڑی کے ہاتھ میں جا پہنچی یوں افغانستان نے بھارت سے فتح چھین لی۔ میچ برابر ہوگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں