پشاور زلمی اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے ویانا میں ایم او یو پر دستخط,

آسٹریا میں اسکول کرکٹ کو فروغ دیں گی, جاوید آفریدی

بدھ 26 ستمبر 2018 20:20

پشاور زلمی اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے حوالے سے ویانا میں ایم او یو پر دستخط,
لاہور۔26 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) زلمی فاؤنڈیشن اور گوبل زلمی کا ایک اور اعزاز ، زلمی فاؤنڈیشن اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان کرکٹ کے فروغ کے لیے ایم او یو پر دستخط کردئیے گئی. ویانا میں پاکستانی سفارتخانے میں ہونیوالی پرقار تقریب میں پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی اور آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اشفاق نے ایم او یو پر دستخط کیے .

ایم او یو کے تحت پشاور زلمی آسٹریا میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کرداد ادا کرے گی اور خصوصا اسکول کرکٹ کے حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی. آسٹرین کرکٹ ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پشاور زلمی اس حوالے سے آسٹرین کرکٹ ایسوسی ایشن کو تمام معاونت فراہم کرے گی . چیئرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے اس موقع پر کہا کہ زلمی فاؤنڈیشن اور آسٹریا کرکٹ ایسوسی ایشن کے درمیان ایم او یو خوشی کا مقام ہی.

پشاور زلمی اور زلمی فاؤنڈیشن آسٹریا میں کرکٹ کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرے گی. آسٹریا کرکٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اشفاق نے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا شکریہ ادا کیا. انہوں نے کہا کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی خدمات قابل تعریف ہیں ، اس موقع پر انہوں نے آسٹریا میں یورپین گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد کے عزم کا اظہار کیا.اس موقع پر آسٹریا میں پاکستان کے سفیر منصور احمد خان بھی موجود تھے جنہوں نے کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی خدمات کو قابل قدر قرار دیا،پشاور زلمی کی گلوبل زلمی میں ویانا زلمی کی ٹیم نے بھی حصہ لیا تھا.

گلوبل زلمی لیگ کی ٹیم بھی مستقبل میں آسٹریا کا دورہ کرے گی جہاں وہ آسٹریا کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی�

(جاری ہے)

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں