پاک بحریہ ہاکی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب

چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ جیسے ایونٹس کے انعقاد سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ، محمد عامر جان ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان سیمی فائنل کے مہمان خصوصی تھے، سٹیشن کمانڈر نیوی ہیڈ کوارٹر کموڈور نعمت اللہ نے ڈی جی سپورٹس پنجا ب کو سونئر پیش کیا

ہفتہ 6 اکتوبر 2018 21:55

پاک بحریہ ہاکی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے، ڈی جی سپورٹس پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اکتوبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ہاکی کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کررہی ہے، چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ جیسے ایونٹس کے انعقاد سے ہاکی کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہورہی ہے ،اس طرح کے ایونٹس کے انعقاد سے پاکستان ہاکی کے کھیل میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں دوسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سٹیشن کمانڈر نیوی ہیڈ کوارٹر کموڈور نعمت اللہ ، ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی، سٹیشن کمانڈر نیوی ہیڈ کوارٹر کموڈور نعمت اللہ نے سیمی فائنل کے آغاز سے قبل ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کو سوینئر پیش کیا، سیمی فائنل کے مہمان خصوصی ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان نے مزید کہا کہ ہاکی ہمارا قومی کھیل ہے اور سپورٹس بورڈ پنجاب پاک بحریہ سمیت دیگر اداروں سے مل کر ہاکی کے فروغ کیلئے کام کررہا ہے، پاک بحریہ کا ہاکی ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اقدام قابل تحسین ہے جس میں ملک بھر کے کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے اور ہم پُر امید ہیں کہ پاکستان بہت جلد ہاکی میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرلے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کے ساتھ سیمی فائنل کھیلنے والی ٹیموں واپڈا اور ایس این جی پی ایل کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اور گروپ فوٹو زبنوائے گئے۔ دوسرا چیف آف نیول سٹاف آل پاکستان ہاکی ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں نیشنل بنک آف پاکستان نے ایس ایس جی سی کو 3-2سے شکست دی، میچ کا فیصلہ پنلٹی شوٹس پر ہواجبکہ دوسرے سیمی فائنل میں واپڈا نے ایس این جی پی ایل کو 4-1سے مات دی۔فائنل 7اکتوبر کو واپڈا اور نیشنل بنک آف پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں