ورکشاپس ڈویژن نے ریلوے انٹر ڈویژنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی

پیر 8 اکتوبر 2018 13:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2018ء) ورکشاپس ڈویژن نے ریلوے انٹر ڈویژنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ جیت لی۔ پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام انٹر ڈویژن تائیکوانڈو چیمپئن شپ کے مقابلے ریلوے مغلپورہ انسٹیٹیوٹ گریفن ہال میں منعقد ہوئے جس میں 6 ڈویژنوں نے شرکت کی۔ ورکشاپس ڈویژن نے مجموعی طور پر 80 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویژن نے 47 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ سکھر ڈویژن نے 20 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مقابلوں کے اختتام پر مہمانِ خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسر ورکشاپس ڈویژن محمد اسماعیل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر اکائونٹس آفیسر عطا حسین بٹ، سید نجم السعید، میر ارشد پرویز، اعجاز نواز، اویس اکبر، ظہیر مغل، چنگیز خان، منظور علی عارف، حسنین عابد، عمران، کوچز اور کھلاڑیوں کی بڑی تعداد نے مقابلے دیکھے اور کھلاڑیوں کے اچھے کھیل پر داد پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں