ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چمپئن شپ کے پہلے روز ہانگ کانگ کے چاروں اور پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

پیر 8 اکتوبر 2018 19:13

ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چمپئن شپ کے پہلے روز ہانگ کانگ کے چاروں اور پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ایف ایم سی انٹرنیشنل مین سکواش چمپئن شپ 2018ء کے پہلے روز ہانگ کانگ کے چاروں اور پاکستان کے تین کھلاڑیوں نے میدان مار لیا اور اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی طرف سے عماد فرید، اسرار احمد اور علی بخاری نے اپنے ابتدائی میچز جیت لیے۔

پہلے دن ہونیوالے میچز دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی بڑی تعداد کورٹس میں موجود تھی۔ اس موقع پر پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر ندیم مختار، سیکرٹری شیراز سلیم، خزانچی طارق صدیق ملک، وائس پریذیڈنٹ طارق فاروق رانا ، ٹورنامنٹ ریفری طاہر خانزادہ اور دیگر کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ پہلے میچ میں عماد فرید (پاکستان) نے ذیشان خان (پاکستان) کو 11/9, 11/6, 7/11, 9/11, 11/8 (پچاس منٹ) میں ہرا دیا، دوسرے میچ میںہانگ کانگ کے تیس کیون لو نے پاکستاان کے محمد فرحان کو 20 منٹ میں 11/4, 11/7, 11/7 سے ہرا دیا۔

(جاری ہے)

تیسرے میچ میں انگلینڈ کے رابرٹ ڈور نے جرمنی کے ینیک اوملور کو 60 منٹ میں 11/9, 11/4, 5/11, 7/11, 11/4 سے ہرا دیا۔ چوتھے میچ میں سید علی مجتبیٰ شاہ بخاری (پاکستان) نے ظاہر شاہ کو 9/11, 11/6, 3/11, 11/1, 11/8 سے 44 منٹ میں ہرا دیا۔ پانچویں میچ میں چی ہم وانگ (ہانگ کانگ) نے حارث قاسم (پاکستان) کو 11/7, 11/3, 11/4 سے (28 منٹ) میں ہرا دیا۔ چھٹے میچ میں اسرار احمد (پاکستان ) نے عبدالمالک خان (پاکستان)14/12, 11/5, 11/6 سے (24 منٹ) میں ہرا دیا۔ ساتویں میچ میں ٹین منگ ہانگ (ہانگ کانگ) نے خواجہ عادل مقبول (پاکستان) کو 12/10, 5/11, 11/1, 11/3 سے (18 منٹ) میںہرا دیا۔ پہلے دن کے آخری میچ یعنی آٹھویں میچ میں ہنری لونگ (ہانگ کانگ) نے عدین ادریکے (ملائیشیا80 منٹ) ہرادیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں