سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے

پیر کے روز بوائز انڈر14،16کے پری کوارٹر فائنل، مینز انڈر 18کے دوسرے رائونڈ اور گرلز انڈر 16کے پہلے رائونڈ کے مقابلے ہوئے

پیر 8 اکتوبر 2018 19:13

سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی جاری رہے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2018ء) سپورٹس بورڈ پنجاب جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے مقابلے دوسرے روز بھی نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں جاری رہے، پیر کے روز بوائز انڈر14،16کے پری کوارٹر فائنل، مینز انڈر 18کے دوسرے رائونڈ اور گرلز انڈر16کے پہلے رائونڈ کے مقابلے ہوئے، کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے مقابلوں میں حصہ لیا، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر سپورٹس بورڈ پنجاب ، جونیئر بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے لئے تمام سہولتیں فراہم کررہا ہے، لاہور کے کھلاڑی دوسرے روز چھائے رہے۔

بوائز انڈر 14سنگلز پری کوارٹر فائنل کے مقابلوں میں لاہور کے سعد عامر نے وہاڑی کے عبدالموہمن ،بھکر کے احمد نیازی نے جہلم کے فضل کریم احسن، لاہور کے محمد ریحان نے راولپنڈی کے کمال جاوید، راولپنڈی کے عامر حسن جنجوعہ نے جھنگ کے عبدالمنان، ڈی جی خان کے برہان احمد نے ساہیوال کے باسم عبداللہ، لاہور کے معیز فیصل نے جھنگ کے محمد حذیفہ، راولپنڈی کے محمد ابراہیم نے لاہور کے فیضان عاصم ، حافظ آباد کے ملک غاصف رضانے وہاڑی کے زین العابدین کو شکست دی۔

(جاری ہے)

بوائز انڈر 16سنگلز پری کوارٹر فائنل میں لاہور کے رضا علی نے چنیو ٹ کے کاشف ندیم، حافظ آباد کے حسیب احمدنے جھنگ کے انس معاویہ،لاہور کے بلال ندیم نے گوجرانوالہ کے محمد فیضان ، جھنگ کے محمد حنیف نے لاہور کے اُسید اظہر، ساہیوال کے حارث فرید نے جہلم کے عبید خالد، رحیم یار خان کے نعمان حبیب نے لاہور کے عبداللہ عاصم، لاہور کے حانس مسعود نے بہاولپور کے ثاقب علی، حافظ آباد کے راجہ حسن نے فیصل آباد کے محمد رافع محمودکو ہرادیا۔

مینز انڈر18سنگلز سکینڈ رائونڈ کے مقابلوں میں لاہور کے ہاشم الحسن نے فیصل آبادکے شافع محمود ،بہاولنگر کے عمر جلیل نے چنیوٹ کے منیب الرحمن ، بہاولنگر کے فیضان افضل نے بھکر کے حمزہ لطیف،حافظ آباد کے راجہ ذوالقرنین نے لاہور کے ہنزلہ، سیالکوٹ کے احمد اقبال نے ساہیوال کے عبداللہ شفیع، وہاڑی کے جلیس یوسف نے لاہور کے عذیر عامر ،لاہور کے انس اختر نے گوجرانوالہ کے محمد عمر، حافظ آباد کے منیب حیدر نے لاہور کے مصطفی شاہد کو مات دی۔

گرلز انڈر 16سنگلز کے پہلے رائونڈ کے مقابلوں میں لاہور کی مہروالنساء نے لاہور ہی کی فاطمہ آصف، لاہور کی حدیقہ آفتاب نے لاہور ہی کی روشین احسن، لاہور کی عروہ رشید نے لاہور ہی کی نابا علی جاوا اور لاہور کی کشمالہ ندیم نے لاہور ہی کی لائبہ اقبا ل کو شکست دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں