مصباح الحق نے بھی اسپتال بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا

دل کے مریض بچوں کیلئے اسپتال اور ریسرچ سنٹر کیلئے باقاعدہ چندہ مہم بھی شروع کر دی

منگل 9 اکتوبر 2018 20:54

مصباح الحق نے بھی اسپتال بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اکتوبر2018ء) سابق کپتان مصباح الحق نے بھی اسپتال بنانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔سابق کپتان نے دل کے مریض بچوں کیلئے اسپتال اور ریسرچ سنٹر کیلئے باقاعدہ چندہ مہم بھی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

مصباح کی اسپتال بنانے کیلئے چندہ جمع کرنے کی مہم میں کرکٹرز بھی ان کا ساتھ دے رہیہیں۔سابق کپتان کی چندہ مہم کی ابتدائی تقریب میں احمد شہزاد، سعید اجمل اور سہیل تنویر بھی شریک ہوئے جب کہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرصحت یاسمین راشد نے کہ مصباح الحق نے نیک کام کا آغازکیا ہے اللہ تعالیٰ برکت ڈالے گا۔۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں