آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،ْ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع

سلیکشن کمیٹی اپنی حتمی مشاورت کے بعد چیئرمین پی سی بی سے حتمی منظوری لے گی پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے

جمعرات 11 اکتوبر 2018 13:50

آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز ،ْ پاکستانی اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2018ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع ہے اس سلسلے میں سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشاورت مکمل کر لی ہے۔ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی اپنی حتمی مشاورت کے بعد چیئرمین پی سی بی سے حتمی منظوری لے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق محمد عامر کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ڈراپ کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، شاداب خان اور عماد وسیم کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہو گی۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا ایک بار پھر حصہ ہوں گے، جنید خان اور وہاب ریاض کے نام بھی اسکواڈ کیلئے زیر غور ہیں۔ذرائع کے مطابق شاہین شاہ آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ وقاص مقصود کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں