سال میں مکمل پی ایس ایل پاکستان لے آئیں گے، احسان مانی
آئندہ برس کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان آئے گی یا نہیں میں اس حوالے سے کوئی سے کوئی دعوی نہیں کرنا چاہتا،چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد خاصے تجربہ کار ہیں اور اپنا کام اچھے انداز سے کرتے ہیں، سی ای او کے آنے سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، چیئرمین پی سی بی یہ ٹھیک ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، مگر ہمیں ایک ایونٹ میں ناکامی پر گھبرانا نہیں چاہیے، ٹیم کی سوچ اور سمت درست ہے،انضمام کے کام سے مطمئن ہوں، ٹیم کی اچھی کارکردگی میں ان کا بھی کردار اور مجھے ان پراعتماد ہے پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی کے جانے سے پی ایس ایل کی نئی اسپانسر شپ ڈیلز وغیرہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا،ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں، فرسٹ کلاس کا نظام تبدیل کرنے میں ایک سال لگے گا، اس وقت تعداد زیادہ اور کوالٹی کم ہے، ہم اس حوالے سے کافی کام کر رہے ہیں، میڈیا سے گفتگو
جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:03
(جاری ہے)
احسان مانی نے کہا ہے کہ ہماری کرپشن پر زیرو ٹالیرنس کی پالیسی ہے،پلیئرز لاعلمی میں پھنس جاتے ہیں، بورڈ انھیں سمجھا رہا ہے کہ ذرا سا بھی کسی پر شک ہو تو فورا رپورٹ کریں، اس حوالے سے ہمارا ایجوکیشن سسٹم اچھے انداز میں کام کر رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ مزید 1،2 پی ایس ایل فرنچائزز کی جانب سے بینک گارنٹی جلد جمع کرا دی جائے گی، سب کے بورڈ سے معاہدے ہیں اور انھیں ان پر عمل درآمد کرنا ہوگا، میں واجبات کی ادائیگی نہ کرنے والوں کو مزید ایک موقع دے رہا ہوں، اب بھی اگر انھوں نے ایسا نہ کیا تو سخت ایکشن لیتے ہوئے کسی بھی قسم کی ہچکچاہٹ کا شکار نہیں ہوں گا۔احسان مانی نے کہا ہے کہ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد خاصے تجربہ کار ہیں اور اپنا کام اچھے انداز سے کرتے ہیں، سی ای او کے آنے سے ان کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔انھوں نے کہا کہ سی او او روزہ مرہ کے امور چلاتا اور پالیسی بناتا ہے، اس کا سربراہ چیف ایگزیکٹیو ہوگا، اس وقت چیئرمین ہی پالیسی بناتا اور امور بھی چلا رہا ہے، بورڈ میں کسی کو لاہور سے کراچی بھی جانا پڑے تو چیئرمین سے منظوری لینا پڑتی ہے، میں یہ سسٹم بدلنا چاہتا ہوں۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا کہ یہ ٹھیک ہے کہ ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی، مگر ہمیں ایک ایونٹ میں ناکامی پر گھبرانا نہیں چاہیے، ٹیم کی سوچ اور سمت درست ہے، کپتان، کوچ اور سلیکٹرز سب ایک حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں۔اس سوال پر کہ کیا وہ سرفراز احمد کو ورلڈکپ تک کپتان مقرر کرنے کا اعلان کرینگے چیئرمین نے کہا کہ سرفراز آج ہمارے کپتان ہیں اور اس سے زیادہ میں کچھ نہیں کہوں گا، مجھے ان پر بھرپور اعتماد ہے، ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ایک سال پہلے سرفراز نے ہی قومی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی میں فتح دلائی تھی۔چیف سلیکٹر انضمام کی لاہور قلندرز کے ساتھ بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے سوال پر مانی نے کہا کہ میری ان معاملات پر نظر ہے، اجازت دینے جیسے فیصلے میرے آنے سے پہلے ہی ہو گئے تھے، البتہ میں انضمام کے کام سے مطمئن ہوں، ٹیم کی اچھی کارکردگی میں ان کا بھی کردار اور مجھے ان پراعتماد ہے۔احسان مانی نے کہا ہے کہ پروجیکٹ ڈائریکٹر نائلہ بھٹی کے جانے سے پی ایس ایل کی نئی اسپانسر شپ ڈیلز وغیرہ پر کوئی فرق نہیں پڑے گا، جب تک ضرورت ہے وہ بھی کام کریں گی اور ان کی ٹیم بھی موجود ہے۔چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ پر کچھ تحفطات تھے جس کے بعد تحقیقات شروع کرائی ہیں، جمعے تک رپورٹ مل جائے گی، پھر پلیئرز کو شرکت کی اجازت دینے یا نہ دینے کا فیصلہ ہوگا،اسی طرح امارات لیگ کے بارے میں بھی بورڈ کی پالیسی کے مطابق کوئی قدم اٹھائیں گے، انھوں نے کہا کہ جلد ایک میٹنگ ہوگی جس میں لیگز کے حوالے سے بورڈ کی واضح پالیسی تشکیل دیں گے تاکہ بار بار پلیئرز کو این او سی کیلیے نہ آنا پڑے۔احسان مانی نے کہا کہ میں بنگلہ دیش اور افغان کرکٹ بورڈز کے ساتھ مل کر بھی کام کرنا چاہتا ہوں، یہ ہماری نالائقی ہے کہ وہ بھارت کے زیراثر آ گئے اور اب اسی کا ایجنڈا پروموٹ کرتے ہیں، میں نے دونوں ممالک کو انٹرنیشنل کرکٹ میں لانے کیلیے کافی کام کیا تھا، امید ہے کہ ہم اپنے مسائل ختم کرلیں گے۔احسان مانی نے کہا ہے کہ میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کے خیالات سے متفق ہوں، فرسٹ کلاس کا نظام تبدیل کرنے میں ایک سال لگے گا، اس وقت تعداد زیادہ اور کوالٹی کم ہے، ہم اس حوالے سے کافی کام کر رہے ہیں، مشاورت جاری ہے، ماجد خان اور بازید خان نے بھی تجاویزدی ہیں،ہمیں اپنی ڈومیسٹک کرکٹ کو مضبوط بنانا ہے، اس کیلیے ٹیموں کی تعداد کم کرنا ہوگی۔احسان مانی رواں ماہ آئی سی سی کی میٹنگ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، انھوں نے کہا کہ20 اکتوبر کو سنگاپور میں اجلاس کے دوران میں دیگر بورڈ حکام سے ٹورز کے حوالے سے بھی بات کروں گا، ہمیں سب کو یقین دلانا ہو گاکہ ہمارا ملک محفوظ ہے البتہ اس میں وقت لگے گا، کرکٹ کی واپسی کے حوالے سے کافی کام ہو چکا، پہلا قدم اٹھا لیا گیا ہے چند ٹیموں نے دورے بھی کیے، امید ہے کہ یہ سلسلہ مزید آگے بڑھے گا۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
واسا لاہور کی ایک دن کی سب سے بڑی ریکوری، 13 کروڑ 20 لاکھ وصول کرلئے
وزیر ٹرانسپورٹ کا فٹنس سرٹیفیکٹ وروٹ پرمٹ میں تاخیر برتنے پر سخت نوٹس،آن لائن سسٹم کی بلاتعطل فراہمی ..
کمشنر لاہور کی زیر صدارت روٹی و نان کی قیمتوں کے نفاذ و گندم خریداری کے حوالے سے اجلاس
وزیر تعلیم کی ہدایت پر پنجاب کے حساس امتحانی سنٹرز میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیئے گئے
صوبے بھر سے ٹیکسوں کی مد میں ہدف پورا نہ کرنیوالے افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گئی،مسعود مختار
وقتی فوائد کی بجائے پائیدار ی کی سوچ کو فروغ دینے کی ضرورت ہے، ڈاکٹر خالد محمود
پی ایچ ای سی کے زیر اہتمام قانون ،توہین مذہب وہماری سماجی ذمہ داریاں کے موضوع پر آگاہی سیمینار
چوہدری شافع سے چینی قونصل جنرل کی ملاقات،ٹیکنیکل ایجوکیشن ودیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
حاجی عزیز الرحمن چن کی رہائش گاہ پر وویمن ونگ کی مرکزی صدر فریال تالپور کی 66ویں سالگرہ کی تقریب
پیسی ورکرز اور ان کے اہل خانہ کو مالی مراعات کی فراہمی میں سرگرم عمل ہے،نادیہ ثاقب
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹونٹی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
بینک الفلاح کو رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 9.9ارب روپے کا خالص منافع
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت