پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی

جمعہ 12 اکتوبر 2018 20:08

پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2018ء) پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ 20 نومبر کو اسلام آباد میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹریڈ ونڈو 12 نومبر کو بند ہوجائیگی، تمام فرنچائزز 13 نومبر تک اپنے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کریں گی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل فورکی پلئیرزڈرافٹنگ، اسلام آباد بیس نومبر کو میزبانی کریگا، تمام چھ فرنچائزز تیرہ نومبر تک اپنے کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کریں گی، ٹریڈ ونڈو بارہ نومبر کو بند ہوجائے گی، ہرٹیم زیادہ سیزیادہ دس کھلاڑیوں کوبرقراررکھ سکتی ہے۔

ڈرافٹنگ کیلئے پلاٹینم کٹیگری میں اے بی ڈی ویلئیرز، اسٹیون اسمتھ، کیرن پولارڈ، سمیت کئی غیرملکی اسٹارز شامل ہیں۔پی ایس ایل فور کا آغاز آئندہ سال چودہ فروری سے یو اے ای میں ہوگا، ایونٹ کیآٹھ میچز لاہور اور کراچی میں ہوں گے۔واضح رہے اینٹ کا فائنل سترہ مارچ کو شہر قائد میں کھیلا جائیگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں