فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن سکواش ٹورنامنٹ ،کل آٹھ میچز کھیلے جائیں گے

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 19:09

فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن سکواش ٹورنامنٹ ،کل آٹھ میچز کھیلے جائیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) پنجاب سکواش ایسوسی ایشن کے زیراہتمام فلیٹیز انٹرنیشنل مین اینڈ ویمن سکواش ٹورنامنٹ 2018ء کے دوسرے دن کل بروز اتوار آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔ 14 اکتوبر دوپہر 12 بجے کورٹ ون پر ہانگ کانگ کے ٹینگ منگ ہانگ کا مقابلہ ملائیشیا کے ایون یون سے ہوگا۔ کورٹ ٹو پر بارہ بجے چی ہم وانگ (ہانگ کانگ) کا مقابلہ فرحان محبوب (پاکستان) کے ساتھ ہوگا۔

(جاری ہے)

12.45 پر کورٹ ون میں فرانس کے اگسٹے ڈسارٹ کا مقابلہ عماد فرید پاکستان سے ، کورٹ ٹو میں 12.45 پر عاصم خان (پاکستان )کا مقابلہ تیز کوان لو (ہانگ کانگ) سے ہوگا۔کورٹ ون پر تین بجے طیب اسلم (پاکستان) کا مقابلہ فرحان زمان(پاکستان) سے ہوگا۔ کورٹ ٹو پر تین بجے شہاب ( مصر) کا مقابلہ عدین ادریکے (ملائیشیا) سے ہوگا۔ 3.45 پر کورٹ ون میں میزن گومال (ملائیشیا) کا مقابلہ پاکستان کے علی بخاری سے ہوگا۔ کورٹ ٹو پر کویت کے عمار التمیمی کا مقابلہ آئرلینڈ کے شین کونرے سے ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں