پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل)ابو ظہبی میں شروع ہوگا

اتوار 14 اکتوبر 2018 12:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2018ء) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کل(منگل) سے ابو ظہبی میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا یہ آخری میچ ہے ۔ اس سے قبل کھیلا گیا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا ۔

(جاری ہے)

دونوں ٹیموں کی جانب سے سیریز میں کامیابی کیلئے حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے ۔رپورٹ کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے باہمی ٹیسٹ میچز میں آسٹریلیا کا پلڑا بھاری ہے ۔ دونوں ٹیموں کے مابین مجموعی طو ر پر 63میچز کھیلے گئے جس میں کینگروز نے 31جبکہ گرین شرٹس نے 14میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 18بغیر کسی نتیجے کے اختتام پذیر ہوئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں