پی او اے کی ریسلر عنایت اللہ کو سمر یوتھ اولمپکس گیمز میں میڈل جیتنے پر مبارکباد

پیر 15 اکتوبر 2018 13:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) عارف حسن ،سیکرٹری جنرل خالد محمود اور دیگر عہدیداران نے ریسلر عنایت اللہ کو ارجنٹینا میں ہونے والے سمر یوتھ اولمپکس گیمز میں برونز میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے ۔

(جاری ہے)

عہدیداران نے پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ عنائت اللہ نے برونز میڈل جیت کر قوم کا نام روشن کیا ہے ۔اس کامیابی میں پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کا بھی بہت بڑا ہاتھ ہے جس نے اس ہونہار کھلاڑی کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں