پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے حکومت پنجاب سے 150 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز بھرتی کرنے کی اجازت طلب کر لی

پیر 15 اکتوبر 2018 15:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے حکومت پنجاب سے 150 پولیس کمیونیکیشن آفیسرز بھرتی کرنے کی اجازت طلب کر لی۔ذرائع کے مطابق چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اکبر ناصر خان کی جانب سے سیکرٹری داخلہ، چیئر مین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری ریگولیشن کو مراسلہ موصول ہو گیا۔

(جاری ہے)

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پی ایس سی اے کا بنایا گیا پنجاب پولیس انٹیگریٹیڈ کمانڈ ، کنٹرول اینڈ کمیونیکیشن سنٹر انتہائی ایڈوانس ٹیکنیک سمیت جدید آلات سے وابستہ ہے ،سنٹر کو مستقبل میں مزید فعال بنانے اور بآسانی چلائے رکھنے کے لئے ضروری ہے کہ خالی آسامیوں کو فل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں،بجٹ موجود ہے ، انٹرنیشنل پراجیکٹ کنٹریکٹر میسرز ہواوے ٹیکنالوجیز(پرائیویٹ)لمٹیڈ سے سٹاف کوجدید ٹریننگ دینے کا معاہدہ بھی موجود ہے۔

150آسامیاں فوری پر نہ کی گئیں تو بجٹ لیپس ہو جائے گا اور سٹاف کی ٹریننگ بھی ممکن نہیں ہو سکے گی۔پنجاب سیف سٹیز کے معاملات کو مستقبل میں بھی بآسانی چلائے رکھنے کے لئے بھرتیوں کی فوری اجازت دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں