انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ یکم نومبر سے شروع،

تینوں زونوں کی چارچار ٹیمیں شرکت کریں گی ویسٹ زون کے ٹرائلز 22اکتوبر، نارتھ زون کے 23اکتوبر اور ایسٹ زون کے ٹرائلز 25اکتوبر کو شیڈول، ہر زون کیلئے سلیکشن کمیٹی قائم

پیر 15 اکتوبر 2018 16:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2018ء) لاہو رریجن کرکٹ ایسوسی ایشن نے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان لاہو ریجن عابد حسین کے مطابق یکم نومبر سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں ایسٹ ، نارتھ اور ویسٹ زون کی چار چار ٹیمیں شرکت کریں گی جن کو دوگروپس میں تقسیم کیا جائے گا ٹورنامنٹ کے تمام مقابلے لیگ سسٹم کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے دونوں گروپس کی فاتح ٹیمیں فائنل میں مد مقابل آئیں گی ترجمان کے مطابق تینوں زونوں کی ٹیموں کی تشکیل کے لیے تین روزہ ٹرائلز 22اکتوبر سے شروع ہوں گے ویسٹ زون کے ٹرائلز 22اکتوبر کو کرکٹ سینٹر گراونڈ، نارتھ زون کے ٹرائلز 23اکتوبر کو اتفاق ایل آرسی اے گراونڈ اور ایسٹ زون کے ٹرائلز 25اکتوبر کو ایل سی سی اے گراونڈ میں منعقد ہوں گے صدر لاہور ریجن شاہ ریز عبداللہ خان روکھڑی کی ہدایت پر ہر زون کے لیے تین رکنی سلیکشن کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں ایک نمائندہ ریجن، ایک اسسٹنٹ کوچ ریجن اور ایک نمائندہ متعلقہ زون کا شامل ہو گا تینوں زون 27 اکتوبر تک ٹیموں کی حتمی فہرست ایل سی سی اے کو جمع کرانے کے پابند ہوں گے یکم ستمبر 2000یا اس سے بعد کی تاریخ پیدائش والے کھلاڑی ٹرائلز میں شرکت کے اہل ہوں گے ٹورنامنٹ میں پی سی بی ون ڈے ٹورنامنٹ کے قواعد و ضوابط لاگو ہوں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں