ریلوے انٹر ڈویژنل چیمپئن شپ : بیڈمنٹن چیمپئن شپ ملتان ڈویژن جبکہ شکواش میں پشاور ڈویژن نے میدان مار لیا

منگل 16 اکتوبر 2018 20:28

ریلوے انٹر ڈویژنل چیمپئن شپ : بیڈمنٹن چیمپئن شپ ملتان ڈویژن جبکہ شکواش میں پشاور ڈویژن نے میدان مار لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اکتوبر2018ء) پاکستان ریلوے سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام بیڈمنٹن اور سکواش کے مقابلے پشاور میں منعقد ہوئے۔ بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں ملتان ڈویژن نے مجموعی طور پر 100 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔

(جاری ہے)

ورکشاپس ڈویژن نے 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ لاہور ڈویژن نے 40 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سکواش کے مقابلے میں پشاور ڈویژن نے مجموعی طور پر 100 پوائنٹس حاصل کرکے ٹرافی جیت لی۔ کوئٹہ ڈویژن نے 70 پوائنٹس کے ساتھ دوسری جبکہ ورکشاپس ڈویژن نے 40 پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں