مالدیپ اور این سی اے ڈویلپمنٹ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے وینیوز تبدیل

بدھ 17 اکتوبر 2018 19:21

مالدیپ اور این سی اے ڈویلپمنٹ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے وینیوز تبدیل
لاہور۔17 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان کے دورے پر آئی مالدیپ اور این سی اے ڈویلپمنٹ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کے وینیوز کو تبدیل کردیا گیا ،میچز مریدکے کی بجائے ایچی سن کالج لاہور میں ہوں گے ،پہلا میچ جمعرات کو صبح دس بجے شروع ہوگا، مالدیپ کی 16 رکنی کرکٹ ٹیم گزشتہ شب لاہور پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ان کا استقبال کیا، ایئرپورٹ سے مہمان کرکٹرز کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لایا گیا، دوپہر کو مہمان ٹیم نے این سی اے میں ٹریننگ کی، مہمان کرکٹرز این سی اے ڈویلپمنٹ سکواڈ اور مقامی کلبز کے ساتھ 5ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلیں گے،مالدیپ کی ٹیم اے سی سی کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے لاہور آئی ہے،ٹیم کی وطن واپسی 25 اکتوبر کو ہوگی، پاکستان کا دورہ کرنے والے سکواڈ میں 16کھلاڑی اور 4آفیشلز شامل ہیں،مالدیپ کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد محفوظ نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پاکستان آ کر بہت خوش ہیں،پاکستان کرکٹ کھیلنے والا اہم ملک ہے اور یہاں آکر بہت کچھ سیکھنے کوملے گا،یہاں کھیل کر ہمیں پاکستان کرکٹ سٹرکچر کے بارے میں بہت کچھ سیکھنے کوملے گا، پاکستان آ کر ہماری ٹیم بہت خوش ہے اور ہم اے سی سی کویت کپ کی تیاریوں کیلئے یہاں آ ئے ہیں، آصف خان کوچ مالدیپ ٹیم کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کی بہترین سہولیات ہیں، پاکستان میں کرکٹ کا سٹرکچر بہت مضبوط ہے، اس ماحول سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا، مہمان کوچ آصف خان نے دعوی کیا کہ جلد ہی مالدیپ کی ٹیم بین الاقوامی سطح پر اچھا پرفارم کرتی نظر آئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں