چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی آسٹریلیا کے آئندہ سال پاکستان آ کر ون ڈے کھیلنے کی خبروں کی تردید

بدھ 17 اکتوبر 2018 21:40

چیئرمین پی سی بی احسان مانی کی آسٹریلیا کے آئندہ سال پاکستان آ کر ون ڈے کھیلنے کی خبروں کی تردید
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین احسان مانی نے آسٹریلیا کے آئندہ سال پاکستان آ کر ون ڈے کھیلنے کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل میڈیا باکس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا ہے کہ میڈیا میں بہت کچھ آتا ہے لیکن سب سچ نہیں ہوتا۔ ایسی ہی ایک خبر آسٹریلیا کے آئندہ سال پاکستان آکر ون ڈے کھیلنے سے متعلق بھی ہے جس میں کوئی صداقت نہیں۔احسان مانی نے واضح کیا کہ اگرچہ ہم بین الاقوامی کرکٹ کی پاکستان میں واپسی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، لیکن اس میں تھوڑا وقت لگے گا تاہم اچھی خبر یہ ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کے کچھ مقابلے پاکستان میں ہوں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں