بابر مسیح نے نئی قومی سنوکر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

سابق عالمی چمپئن محمد آصف کا دوسرا ،ذوالفقار اے قادر کا تیسرا نمبر

جمعرات 18 اکتوبر 2018 17:41

بابر مسیح نے نئی قومی سنوکر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) پنجاب کے بابر مسیح نے نئی قومی اسنوکر رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔پاکستان اسنوکر اینڈ بلئیرڈ ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رینکنگ میں سابق عالمی چمپئن پنجاب کے ہی محمد آصف دوسرے نمبر پر آگئے جبکہ سندھ کے ذوافقار اے قادر کا تیسرا نمبر ہے۔

(جاری ہے)

ٹاپ 12 کھلاڑیوں میں بالترتیب محمد ماجد علی، محمد بلال، محمد آصف ٹوبہ، شرجیل محمود، شاہد آفتاب، رامبیل گل، آکاش رفیق، محمد اعجاز اور حارث طاہر شامل ہیں۔انٹرنیشنل کوئسٹ اسجد اقبال قومی رینکنگ سے خارج ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں