پاک فضائیہ اور سری لنکن فضائیہ کے مابین دوستانہ گالف سیریز پاک فضائیہ نے جیت لی

ہفتہ 20 اکتوبر 2018 19:52

پاک فضائیہ اور سری لنکن فضائیہ کے مابین دوستانہ گالف سیریز پاک فضائیہ نے جیت لی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2018ء) پاک فضائیہ اور سری لنکن فضائیہ کے مابین لاہور میں کھیلی جانے والی دوستانہ گالف سیریز پاک فضائیہ نے جیت لی۔ گالف سیریز کی اختتامی تقریب پی اے ایف سکائی ویو گالف اینڈ کنٹری کلب میں منعقد کی گئی۔ تقریب کے دوران فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور میڈلز دئیے گئے۔

(جاری ہے)

مشترکہ گالف سیریز پاک فضائیہ اور سری لنکن فضائیہ کی ٹیموں کے مابین 16 سے 19 اکتوبر تک پی اے ایف گالف کورس میں کھیلی گئی۔

یہ سیریز نہ صرف دونوں ممالک کی فضائیہ بلکہ دونوں اقوام کے باہمی برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوطی فراہم کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔ واضح رہے کہ سری لنکن فضائیہ کی ایک کبڈی ٹیم نے بھی پاکستان کا دورہ کیا اور ایشئن سٹائل کبڈی سیریز میں شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں