پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 25 دسمبر سے لاہور میں شروع ہو گی

چمپئن شپ کی اختتامی تقریب 27 دسمبر کو ہوگی ،کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

پیر 22 اکتوبر 2018 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپیئن شپ 25 دسمبر سے پنجاب سٹیڈیم لاہور میں شروع ہو گی، پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں، چیمپیئن شپ کی اختتامی تقریب 27 دسمبر کو ہوگی جس میں کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں