نیشنل ویٹرنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ ،لاہور لائنز نے ہجویری سینئرز کو 65 رنز سے ہرادیا

منگل 23 اکتوبر 2018 18:02

نیشنل ویٹرنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ ،لاہور لائنز نے ہجویری سینئرز کو 65 رنز سے ہرادیا
لاہور۔23 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام چھٹے نیشنل ویٹرنز ٹی ٹوئنٹی اوور 50 کرکٹ کپ کے مقابلے ملک بھر میں جاری ہیں، تفصیلات کے مطابق شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں لاہور لائنز نے ہجویری سینئرز گولڈ کو 65 رنز سے شکست دے دی، لاہورلائنز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 2 کھلاڑیوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے، دستگیر بٹ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 101 رنز ناٹ آئوٹ بنائے، بابر الطاف بٹ 44اور کفایت حسین نے 33 رنز بنائے، ہجویری سینئرز کی طرف سے فہیم بٹ اور سجاد احمد بٹ نے 1،1 وکٹ حاصل کی جبکہ جواب میں ہجویری سینئر ز گولڈ 18.2 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 122 رنز بناسکی، شاہد یعقوب نے 22، محمد ندیم 17 اور سجاد احمد بٹ نے 16 رنز بنائے، لاہور لائنز کی طرف سے امتیاز شاہ نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3/14، امتیاز تاررڑ 3/21، آفتاب انجم 2/31 اور عامر توصیف نے 1/24 وکٹ حاصل کی�

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں