پاکستان انڈر 15 فٹبال ٹیم نیپال سے وطن واپس پہنچ گئی ،ْشاندار استقبال کیا گیا

پیر 5 نومبر 2018 14:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 نومبر2018ء) پاکستان انڈر 15 فٹبال ٹیم سائوتھ ایشین چمپئن شپ کا فائنل کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، انڈر 15 سائوتھ ایشین فٹبال چمپئن شپ میں میزبان نیپال، پاکستان، بھارت، بھوٹان، بنگلا دیش اور مالدیپ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔افتتاحی میچ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو دو ایک سے شکست دی تھی جبکہ بنگلا دیش نے فائنل میچ میں پاکستان کے خلاف تین دو سے کامیابی حاصل کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں