ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ، نارتھ زون بلوز، نارتھ زون وائٹس اور ویسٹ زون بلوز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:39

ایل آرسی اے انٹر زونل انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ، نارتھ زون بلوز، نارتھ زون وائٹس اور ویسٹ زون بلوز کی ٹیموں نے اپنے اپنے میچ جیت لئے
لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) لاہور ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری انٹر زونل انڈر 19ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے گروپ اے کے تیسرے راونڈ میں مزید تین میچز کافیصلہ ہوگیا ہے ایل سی سی اے کرکٹ گراونڈ میں نارتھ زون بلوز نے ایسٹ زون وائٹس کو 42رنز سے شکست دی نارتھ زون بلوز نے پہلے کھیل کر مقررہ 40اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر 270رنز بنائے سعد خان نے 123اور محمد حماد نے 109رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی محمد ارسلان کی 2وکٹیں حاصل کیں جواب میں ایسٹ زون وائٹس 228رنزپر پویلین لو ٹ گئی محمد ارسلان نے 65اور محمد حسن نے 35رنز کی نمایاں اننگ کھیلی ‘اتفاق ایل آر سی اے گراونڈ میں نارتھ زون وائٹس نے ویسٹ زون وائٹس کو 6وکٹوں سے زیر کیا ویسٹ زون وائٹس نے پہلے کھیل کر 40اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 153رنز بنائے حمزہ اشرف نے 33اور یاسین خان نے 31رنز بنائے محمد عامر اور مستنصر نصیر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں نارتھ زون وائٹس نے ہدف 4وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا عرفان عابد نے 62اور ایان علی نے 51رنز بنائے یاسین خان اور ابو بکر نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ‘ریس کورس کرکٹ گراونڈ میں منعقدہ تیسرے میچ میں ویسٹ زون بلوز نے دلچسپ مقابلے کے بعد ایسٹ زون بلوز کو 1وکٹ سے شکست دی ایسٹ زون بلوز نے پہلے کھیل کر تمام وکٹوں کے نقصان پر 120رنز بنائے ہاشم الرحمن 38اور محمد عمیر 37رنز کے ساتھ نمایاں رہے نعمت اللہ نے 3، اسامہ صادق، ذیشان علی اور رانا کاشف نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ویسٹ زون بلوز نے ہدف 9وکٹوں کے نقصان پر عبور کر لیا علی رضا نے 53رنز کی نمایاں اننگ کھیلی فیضان رسول نے 5اور ہاشم الرحمن نے 3وکٹیں حاصل کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں