5واں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ ،آفتاب قریشی نے پنجاب کاٹیج کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ہفتہ 10 نومبر 2018 20:39

5واں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ ،آفتاب قریشی نے پنجاب کاٹیج کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
لاہور۔10 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 نومبر2018ء) گولڈن بناسپتی کے زیر اہتمام 5ویں شامی میموریل ویٹرنز کرکٹ کپ کا چوتھا کوارٹر فائنل میچ آفتاب قریشی اور پنجاب کاٹیج کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا۔ آفتاب قرشی نے 156 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ آفتاب قرشی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

کپتان محسن آفتاب قرشی نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50، ہارون رشید 78، عبدالوحید 53، ریحان رفیق 41، سہیل ادریس 38 اور جاوید ملک نے 29 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ پنجاب کاٹیج کی طرف سے محمد صدیق نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4/21، علی شاہ 2/54 اور قیصر شہزاد نے 1/51 وکٹ حاصل کیں۔

(جاری ہے)

جواب میں پنجاب کاٹیج 23 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 149 رنز بناسکی۔

رانا شاہد نے 51، غلام مرتضیٰ 42 اور یوسف صدیقی نے 15 رنز بنائے۔ آفتاب قرشی کی جانب سے تحسین مرزا نے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3/23، محسن آفتاب قرشی 2/45، جاوید ملک 2/16، کاشف شفیع 2/13 اور کاشف اقبال نے 1/37 وکٹ حاصل کیں۔ محمد کلیم، عدنان رشید امپائر جبکہ وقار احمد سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی شیخ نوید الہٰی نے محسن آفتاب قرشی کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں