انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14ویں ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا

پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کریں گی ، 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلا جائے گا، آسٹریلیا ٹائٹل کا دفاع کرے گا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، 4 پولز میں تقسیم کیا گیا لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی 18رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا،رضوان سینئر ٹیم کی قیادت کرینگے ، رضوان جونئیر کی جگہ راشد محمود کی ٹیم میں واپسی قومی ٹیم یکم جرمنی کے خلاف میچ سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی، ٹیم 21 نومبر کو بھارت روانگی ہوگی

بدھ 14 نومبر 2018 23:02

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14ویں ورلڈ کپ شیڈول کا اعلان کردیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 نومبر2018ء) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے 14ویں ہاکی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے جو رواں سال بھارت میں منعقد ہوگا۔میگا ایونٹ میں پاکستان سمیت 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جو 28 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارتی شہر بھوبنیشور میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا۔لاہور میں دو روزہ ٹرائلز کے بعد چیف سلیکٹر اصلاح الدین صدیقی نے ساتھی سلیکٹرز ایاز محمود، قاسم خان اور مصدق حسین سے مشاورت کے بعد ہاکی ورلڈکپ کے لیے 18 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کردیا، ٹیم کی قیادت رضوان سینئر کریں گے ،رضوان جونئیر کی جگہ راشد محمود کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے اعلان کردہ ٹیم میں مظہر عباس ، عمران بٹ،عرفان سینئر، مبشرعلی، علیم بلال، فیصل قادر، عماد بٹ، توثیق ارشد،راشد محمود، تصور عباس، اعجاز احمد، عمر بھٹہ، عرفان جونیئر، رضوان سینئر، علی شان ، ابوبکر، محمد عتیق اور محمد زبیر شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فائنل فہرست کرنے سے پہلے ٹیم مینجمنٹ کی بھی رائے بھی لی گئی جب کہ دوسرے روز ہلکی بارش میں بھی ٹرائلز لئے گئے۔۔ یاد رہے 14 ویں میگا ایونٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پول اے میں ارجنٹینا، اسپین، نیوزی لینڈ اور فرانس جب کہ پول بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، آئرلینڈ اور چین کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول سی بیلجیئم، کینیڈا، جنوبی افریقہ اور میزبان بھارت پر مشتمل ہے جب کہ پاکستان ٹیم پول ڈی میں ہالینڈ، جرمنی اور ملائیشیا سے مقابلہ کرے گی۔

واضح رہے قومی ہاکی ٹیم 8 برس ورلڈکپ میں شرکت کررہی ہے، 2010 میں بھارت ہی میں پاکستانی ٹیم نے آخری بار ورلڈ کپ کھیلا تھا اور انتہائی مایوس کن پرفارمنس دی تھی۔ 2014 میں قومی ٹیم میگا ایونٹ میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی تھی۔۔۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں